سینیٹر مشاہد حسین سید دادا اور افراسیاب خٹک نانا بن گئے

نومولود کا نام برصغیر میں سولہویں صدی کے بہادر مسلمان حکمران کی مناسبت سے شیرشاہ رکھ دیاگیا

جمعرات 17 اگست 2017 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید دادا بن گئے جبکہ اے این پی کے افراسیاب خٹک نانا بن گئے ، مشاہد حسین سید کے پوتے کا نام شیرشاہ رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین سید کے صاحبزادے اور افراسیاب خٹک کے داماد مصطفیٰ سید کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ نومولود کا نام برصغیر میں سولہویں صدی کے عظیم بہادر مسلمان حکمران (شیرشاہ سوری) کے نام پر شیر شاہ رکھا گیا ہے ۔ پوتے اور نواسے کی پیدائش پر مشاہد حسین سید اور افراسیاب خٹک کو عزیز واقرباء اور دوستوں کی طرف سے مبارک دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :