پاکستان اور بوسنیا کے درمیان 20ملین ڈالر کی باہمی تجارت خوش آئند ہے ، دونوں ممالک کے اشتراک سے بننے والی فلم سے ایک دوسرے کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی

وزیرداخلہ احسن اقبال کی بوسنیا کے سفیر ڈاکٹر ندیم میکا ریوک سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 23:12

پاکستان اور بوسنیا کے درمیان 20ملین ڈالر کی باہمی تجارت خوش آئند ہے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان 20ملین ڈالر کی باہمی تجارت خوش آئند ہے ، دونوں ممالک کے اشتراک سے بننے والی فلم سے ایک دوسرے کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔ جمعرات کو وزیرداخلہ احسن اقبال سے بوسنیا کے سفیر ڈاکٹر ندیم میکا ریوک نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ امور زیر بحث آئے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان طالب علموں اور ثقافت کے تبادلے سے باہمی روابط کو مزید تقویت دیں گے ۔ دونوں ممالک کے اشتراک سے بننے والی فلم سے ایک دوسرے کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں مددملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان 20ملین ڈالر کی باہمی تجارت خوش آئند ہے۔