شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پرانے ساتھی سردار یعقوب ناصر کو پارٹی کا صدر بنا کر بلوچستان کے عوام کے دل جیت لئے ہیں،محمد یونس بلوچ

ہمارے قائد کل بھی نواز شریف تھے ،آج بھی وہی ہیں، ان کیخلاف ترقی مخالف عناصر جتنے مرضی حرب استعمال کرلیں وہ عوام کے دلوں میں رہیں گے، ڈپٹی میئر کوئٹہ کا تقریب سے خطاب

جمعرات 17 اگست 2017 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری نصیب اللہ بازئی اور ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پرانے ساتھی سردار یعقوب ناصر کو پارٹی کا صدر بنا کر بلوچستان کے عوام کے دل جیت لیے نواز شریف کل بھی ہمارا قائد اور وزیراعظم تھا آج بھی ہے ،یہ بات انہوں نے جمعرات کو ناصر ہاؤس خوجک روڈ پر سردار یعقوب ناصر کے پارٹی کے مرکزی صدر منتخب ہونے کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء جان محمد لہڑی،ملک خدائے بخش لہڑی،علاؤ الدین کاکڑ،رضوان ناصر،فاروق یوسفزئی اور دیگر بھی موجود تھے، انہوں نے کہاکہ آج ہم مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے عوام کی آواز کو سناتے ہوئے ایک ایسے شخص کو پارٹی کا صوبائی صدر بنادیاگیا ہے جس نے 35 سال میں پارٹی کیلئے دن رات ایک کرکے کام کیا بلکہ اس دوران مارش لاء یا امریت کے دور میں بھرپور مقابلہ کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے اور یہاںکے عوام کی ہمیشہ مرکز سے شکایت ہوتی ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن اور یہاں کے عوام کو مرکز میںجو حق بنتا ہے وہ دیا جائے آج نواز شریف نے بلوچستان کے آواز کو اپنا آواز سمجھ کر سردار یعقوب خان ناصر کو پارٹی کا مرکزی صدر بنادیا انہوں نے کہاکہ ہم اپنے قائد کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے بلوچستان کے عوام پر اعتماد کیا اسی طرح سردار یعقوب ناصر پارٹی کو نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک میں فعال اور مضبوط کرنے کیلئے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائینگے انہوںنے کہاکہ ہمارے قائد کل بھی میاں نواز شریف تھے اور آج بھی وہی ہیں، ان کیخلاف ترقی مخالف عناصر جتنے مرضی حرب استعمال کرلیں وہ عوام کے دلوں میں رہیں گے۔