سیالکوٹ کو آزادی ٹرین روٹ سے نکالنے پر شہریوں کا ریلوے حکام کیخلاف غم و غصہ کا اظہار

جمعرات 17 اگست 2017 23:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) سیالکوٹ کو آزادی ٹرین روٹ سے نکالنے پر شہریوں کا ریلوے حکام کے خلاف غم و غصہ کا اظہار ،تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے میں آزادی ٹرین کا سیالکوٹ روٹ ختم کردیا ہے جس کی بناء پر سیالکوٹ کے شہریوں شبیر احمد، نبیل احمد، ہمایوں علی، فلک شیر، علی احمد وغیرہ نے غم غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آزادی ٹرین کا سیالکوٹ روٹ دوبارہ بحال کیا جائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 2016ء میں بھی سیالکوٹ کو روٹ سے نکال دیا گیا تھا اور بعدازا ں شدید عوامی احتجاج پر 17ستمبر کو آزادی ٹرین سیالکوٹ پہنچی تھی اور رات بھر قیام کی بجائے صرف 2گھنٹے کے بعد نارووال روانہ ہوگی تھی۔ جسے دیکھنے کیلئے ہزاروں شہری جب ریلوے اسٹیشن سیالکوٹ پہنچ تو ٹرین روانہ ہوچکی تھی۔

متعلقہ عنوان :