آڈیٹر جنر ل جاوید جہانگیر کی خورشید احمد شاہ سے ملاقات

پی اے سی کی رہنمائی میں میرا آفس عمدہ نتائج کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا ،جاوید جہانگیر

جمعرات 17 اگست 2017 23:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) آڈیٹر جنرلآف پاکستان جاوید جہانگیر نے جمعرا ت کے روز چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڈٹ کا شعبہ ان کی بھرپور معاونت کررہا ھے اور امید ھے کہ آپ کی قیادت میں اس شعبے میں مزید بہتری آئے گی اور ہم آڈٹ کے نظام کی مکمل شفافیت اور بہتری کیلئے آگے بڑھیں گے۔ اس موقع پر آڈیٹر جنرل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی اے سی کی رہنمائی میں ان کا آفس عمدہ نتائج کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :