بھارتی ریاست کیرالہ میں اداکارہ سنی لیون کا والہانہ استقبال

آئٹم سانگ کے باعث خبروں کی زینت رہنے والی اداکارہ نے مودی سمیت دیگر سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

جمعرات 17 اگست 2017 23:28

بھارتی ریاست کیرالہ میں اداکارہ سنی لیون کا والہانہ استقبال
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی ہمیشہ ہی خبروں میں رہتی ہیں، کبھی وہ اپنے آئٹم سانگ کی وجہ سے تو کبھی وہ دیگر لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے، لیکن اس بار وہ مختلف حوالے سے خبروں کی زینت بنیں۔بھارت کی جنوب مغربی ساحلی ریاست کیرالہ میں سنی لیونی کا لوگوں نے اس بار ایسا استقبال کیا، جو آج تک وزیر اعظم نریندر مودی یا دیگر کسی سیاستدان کا نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہوا یوں کہ سنی لیونی ریاست کیرالہ کے شہر کوچلی میں ایک نئے اسمارٹ فون (فون 4) کی تشہیر کے حوالے سے طے پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچیں تو لوگوں کا سمندر ان کے استقبال کے لیے امڈ آیا۔سنی لیونی کی جانب سے 17 اگست کو اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی جانب سے استقبال کیے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز ٹوئیٹ کیے جانے کے بعد پہلے پہل تو لوگوں کو یقین ہی نہیں آیا، لیکن جلد ہی دوسرے اکائونٹس سے بھی تصاویر اور ویڈیوز ٹوئیٹ کی جانے لگیں، اور بھارتی میڈیا بھی یہ مناظر دکھانے پر مجبور ہوگیا۔تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے، لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے سنی لیونی کی کار کو گھیر رکھا ہے، اور ان کی گاڑی پھنس کر رہ گئی۔۔

متعلقہ عنوان :