صومالیہ : امریکہ کا فضائی حملہ ، الشباب کے 7جنگجو ہلاک

جمعرات 17 اگست 2017 23:28

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) صومالیہ میں امریکا نے فضائی حملہ کر کے شدت پسند گروہ الشباب کے 7 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے افریقا کمانڈ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ امریکی فورسز نے بدھ اور جمعرات کے روز موغادیشو کے جنوب مغرب میں 320 کلومیٹر پر صومالین فورسز کے تعاون سے 3 فضائی کارروائیاں کر کے الشباب کے 7 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔افریقی کمانڈ کے مطابق اس شدت پسند گروہ کو کالعدم تنظیم القاعدہ کی پشت پناہی حاصل ہے جو صومالیہ کے دارالحکومت اور دیگر شہروں میں فوجیوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :