کوئٹہ میں شہید ہونے والے 16 سکیورٹی اہلکاروں کے ایصال ثواب کے لئے قومی اسمبلی میں فاتحہ کی گئی

جمعرات 17 اگست 2017 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) کوئٹہ میں شہید ہونے والے 16 سکیورٹی اہلکاروں کے ایصال ثواب کے لئے قومی اسمبلی میں فاتحہ کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کہنے پر شہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات نے فاتحہ خوانی کرائی۔