قومی اسمبلی نے ڈاکٹر روتھ کیتھرین فائو کی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی

جمعرات 17 اگست 2017 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) قومی اسمبلی نے ڈاکٹر روتھ کیتھرین فائو کی پاکستان میں جذام کے مرض کے خاتمے کے لئے خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر روتھ کیتھرین فائو کے انتقال پر یہ ایوان گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور ملک کو جزام جیسے مرض سے پاک کرنے کے حوالے سے ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنا ہے جس کے اعتراف میں انہیں قائد اعظم ایوارڈ سمیت انہیں کئی اعلیٰ سرکاری اعزازات سے نوازا گیا۔ان کی یاد کے طور پر کیئر فائونڈیشن کے نام سے ادارہ بنایا جائے۔