میونسپل کمیٹی خاران کا ترقیاتی و غیر ترقیاتی مد میں اٹھائیس کروڑ لاگت کا بجٹ اکثریتی رائے سے منظور

جمعرات 17 اگست 2017 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) میونسپل کمیٹی خاران کا مالی سال2017-18 کیلئے ترقیاتی و غیر ترقیاتی مد میں اٹھائیس کروڑ روپے کا بجٹ اکثریتی رائے سے منظور ہوگیا۔ اجلاس کی صدارت کنوینرحاجی ثناء اللہ ملازئی نے کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی میر نور الدین نوشیروانی نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی میر نور الدین نوشیروانی نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے تمام اراکین نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ شہر کے لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی اور اجتماعی مفادات کے سکیمات کو ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی اجتماعی سکیمات ہمارے لئے سرفہرست رہیں گے اس موقع پر کونسلر حاجی غلام حسین بلوچ، حافظ محمد علی کبدانی، حاجی اعجاز ثاقب، حاجی نعمت اللہ شاہ کیلاش کمار و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تجاویز بھی پیش کیںجبکہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خاران ممتاز بادینی بھی اجلاس کے موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں ممبران سے مختلف حوالے سے تجاویز بھی کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :