نیو شکریال میں جیولری کی دکان پر ڈکیتی،ڈاکو چار لاکھ روپے کی رقم لے کر فرار،مزاحمت پر دکان کے مالک کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

جمعہ 18 اگست 2017 00:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) تھانہ صادق آباد کے علاقے نیو شکریال میں جیولری کی دکان پر ڈکیتی کی واردات میں ملزمان چار لاکھ روپے کی رقم لے کر فرار ہو گئے جبکہ مزاحمت پر دکان کے مالک کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گذشتہ شب دو نامعلوم ڈکیت نیو شکریال میں واقع جیولری کی دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر چار لاکھ روپے کی رقم لے کر فرار ہوئے اس دوران دکان کے مالک محمد عامر کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور ملزمان کو روکنے کی کوشش کی گئی جس پر ایک ملزم نے پستول سے فائرنگ کر کے دکان کے مالک کو زخمی کیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :