جامعہ پشاورکاوفد’’کاروان قومی یکجہتی ریلی‘‘میں شرکت کیلئے کوئٹہ روانہ

جمعہ 18 اگست 2017 11:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے ہونے والی ریلی میں شرکت کیلئے جامعہ پشاور کا وفد کوئٹہ روانہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

وفد 12 ارکان پر مشتمل ہے،جس کی قیادت سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر شکیل احمد کر رہے ہیں ،وفد کوپرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر محمد عابد نے رخصت کیا، رجسٹرار ڈاکٹر زاہد گل اور دیگر انتظامی افسرا ن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :