ترکی سے عسکری تعاون بڑھایا جائے گا، ایرانی جنرل

جمعہ 18 اگست 2017 11:42

ترکی سے عسکری تعاون بڑھایا جائے گا، ایرانی جنرل
استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) ایران کی فوج کے سربراہ محمد باقری نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے حوالے سے ترکی سے تعاون کیا جا ئے گا جس کے بارے میں مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے۔ترک کے خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول کے دورہ کے دوران پریس کابفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے حوالے سے ترکی سے تعاون کیا جا سکے گا ۔

(جاری ہے)

ایرانی سپہ سالار نے کہا کہ ترکی کے ساتھ سرحدی تحفظ اور فوجی تعاون پر مبنی مطابقت طے ہو گئی ہے ، طلبہ کے تبادلے اور مشترکہ تعلیمی منصوبوں پر بھی جلد ہی عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔انھوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار کو بھی ایران کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ واضح رہے کہ یہ کسی ایرانی جنر ل کا ایرانی اسلامی انقلاب کے بعد ترکی کا پہلا دورہ ہے جس کی منظوری آیت اللہ خامنہ آئی نے دی تھی۔

متعلقہ عنوان :