فلم ’’تو ہے میرا سنڈے‘‘ دنیا بھر میں6 اکتوبر کو ریلیز کی جائیگی

جمعہ 18 اگست 2017 11:49

فلم ’’تو ہے میرا سنڈے‘‘ دنیا بھر میں6 اکتوبر کو ریلیز کی جائیگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) بالی وڈ ہدایتکار میلنڈ دھیمد کی فلم ’’تو ہے میرا سنڈے‘‘ دنیا بھر میں6اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق میلنڈ دھیمد کی فلم’’تو ہے میرا سنڈے‘‘ دنیا بھر میں6اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں برن سوبت، شاہانہ گوسوامی ،منوی گاگرو، راسیکا دگل،ویشال ملہوترا،اوینش تیواری،جے اپدھے، شیوککمار سبرامانیم اور ناکل بھلا شامل ہیں۔فلم کی کہانی پانچ ایسے افراد پر مشتمل ہے جو ہر اتوار کو اپنا پسندیدہ کھیل فٹ بال کھیلنے کے لئے ممبئی میں جگہ تلاش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :