بھارتی خاتون سیاستدان ٹریفک حادثے میں ہلاک

وہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بغیر بیلٹ باندھے بیٹھی ہوئی تھیں اچانک دروازہ کھلنے پر سر لیمپ پوسٹ سے ٹکرا گیا

جمعہ 18 اگست 2017 11:52

بھارتی خاتون سیاستدان ٹریفک حادثے میں ہلاک
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) متحدہ عرب امارات میں ایک بھارتی خاتون سیاستدان ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔ سنتیا پرشانت کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ا?نجہانی خاتون گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بغیر بیلٹ باندھے بیٹھی ہوئی تھیں کہ اچانک دروازہ کھل گیا اور ان کا سر لیمپ پوسٹ سے ٹکرا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ا?نجہانی سنیتا سشانت کا تعلق بھارت کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تھا۔ انہوں نے 2011ئ کے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا۔ اس حادثے نے ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا ہے کہ ڈرائیونگ یا سفر کے دوران سیٹ بیلٹ باندھنا کیوں اتنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :