یوکرائن میں چینی فنکار ڈانگ ہائو کے فن پاروں کی نمائش

نمائش میں 24فن پارے رکھے گئے ہیں جو چینی اوریورپی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں

جمعہ 18 اگست 2017 12:41

ْکیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) چینی فنکار ڈانگ ہائو کے فنی سفر کے سلسلے میں یہاں کیف ہسٹری میوزیم میں ایک خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا ، نمائش کا مقصد چین اور یوکرائن کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا ہے، یہ نمائش آنیوالے یوکرائن کے یوم آزادی کے نام کر دی گئی ہے، یوکرائن کا یوم آزادی اور چین اور یوکرائن کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی25ویں سالگرہ 24اگست کو منائی جارہی ہے۔

نمائش کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈانگ ہائو نے کہاکہ چین اور یوکرائن کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تجویز پیش کی کہ چین کا تجربہ یوکرائن کی مدد کر سکتا ہے اور یوکرائن کی جس کائونٹی میں فوج اور مسلح دستوں کے درمیان لڑائی ہورہی ہے وہاں معاشی اور ثقافتی خوشحالی لا کر اس بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے ،چینی فنکار کی کل 24تصاویر اس نمائش میں رکھی گئی ہیں جن میں چین اور یورپی فن کا اظہار کیا گیا ہے ، یوکرائن کے شہریوں نے اس نمائش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی نمائشیں مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہیں ، چین اور یوکرائن کے عوام میں ہم آہنگی اور دوستی موجود ہے اور ایک ہی خاندان کے لوگ ہیں ، نمائش چھ دن جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :