ہرکولیس کی باقیات کو 6 ستمبر کو ترکی واپس لایا جا ئے گا

جمعہ 18 اگست 2017 12:44

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) ترک وزارت سیاحت و ثقافت کی کوششوں سے سوئٹزر لینڈ سے ترکی کے تاریخی نوادرات کی واپسی کے موضوع پر طے پانے والے سمجھوتے کی رٴْو سے ہرکولیس کی باقیات کو 6 ستمبر کو ترکی واپس لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترک خبررساں ادارے کے مطابق سالوں قبل ترکی سے غیر قانونی طریقے سے لے جائے گئے آثار قدیمہ کو وزارت سیاحت و ثقافت کی زیر قیادت کوششوں کے نتیجے میں اناطولیہ کی زمین میں واپس لایا جا چکا ہے اور مارچ میں سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں موجود ہرکولیس کی باقیات کو ترکی کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان باقیات کو 2010 میں جنیوا کی فری پورٹ پر سوئٹزر لینڈ کے حکام نے چیکنگ کے دوران تحویل میں لیا۔یہ باقیات 2 سو سال قبل مسیح سے تعلق رکھتی ہے ،1960 میں انہیں ترکی سے چرایا گیا اور اب 6 ستمبر 2017 کو انہیں دوبارہ ترکی کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :