اداکارہ میرا سیٹھی کی افسانوں پر مبنی کتاب رواں سال شائع ہو جائیگی

جمعہ 18 اگست 2017 13:15

اداکارہ میرا سیٹھی کی افسانوں پر مبنی کتاب رواں سال شائع ہو جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) اداکارہ میرا سیٹھی کی افسانوں پر مبنی کتاب رواں سال شائع ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ نگار نجم سیٹھی اور جگنو کی صاحبزادی میرا سیٹھی جو خود بھی صحافت کی ذمے داریاں ادا کرتی رہی ہیں اور اب بطور اداکارہ ٹی وی ڈرامہ سیریل کے ساتھ ایک فلم میں بھی کام کر رہی ہیں انہوں نے اپنے افسانوں پر مبنی ایک کتاب کا مسودہ مکمل کر لیا ہے اور اس افسانوں کی اس کتاب کو امریکہ سے شائع کیا جائے گا ۔ رواں سال یہ کتاب مارکیٹ میں آجائے گی۔

متعلقہ عنوان :