سپین میں دہشت گرد حملے پر ترکی کی شدید مذمت

جمعہ 18 اگست 2017 14:55

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) ترکی نے اسپین میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کے "دہشت گردی کا گھناؤنا چہرہ ہمارے اتحادی اسپین میں " الفاظ کے ساتھ شروع ہونے والے اعلامیہ میںہلاک ہو نے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور صبر و تحمل جبکہ زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

صدر رجب طیب ایردوان نے ہسپانوی شاہ فلیپے ششم کو تعزیتی پیغام بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ اس المیہ میں بھاری تعداد میں معصوم انسانوں کے ہلاک اور زخمی ہونے پر ہمیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ"ہم دوست ہسپانوی عوام کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ میںاس مذموم حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کا دعا گو ہوں۔

متعلقہ عنوان :