Live Updates

لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث ضلع کوہاٹ کے متعدد سکولوں کے طلبہ بے ہوش اساتذہ تنظیموں اور عوامی حلقوں کا سکولوں کو عید الا ضحی تک بند رکھنے کا مطالبہ

جمعہ 18 اگست 2017 15:47

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) ضلح کوہاٹ کے عوامی حلقوں اور متعدہ اساتذہ محاذ نے شدید گرمی میں سرکاری سکولوں کو کھولنے کے اقدام پر شدید تنقید کی ہے اور لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کی وجوہات کی وجہ سے سکولوں کو عیدالاضحی کی تعطیلات تک بند رکھنے کا مطالبہ کیا ہے متحدہ اساتذہ محاذ کوہاٹ کے عہدیدار اور سینئر ٹیچر ریاض اور دیگر نے خیبرپختونخواہ کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی میں سرکاری سکولوں کا کھولنا بچوں کے لئے مشکلات کا باعث بن گیا ہے لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث سکول کے بچوں کا بُرا حال ہوگیا ہے اور کچھ بچے گرمی کی شدت اور حبس برداشت نہ کر کے اسمبلی اور کلاس رومز میں بے ہوش بھی ہوئے ہیں کوہاٹ ،گمبٹ اور قریبی دیہاتوں کے عوامی حلقوں اساتذہ تنظیموں اور طلبہ کے والدین نے خیبر پختونخواہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کی وجہ سے سرکاری سکولوں کو عیدالاضحی تک بند رکھا جائے تاکہ اساتذہ والدین اور طلبہ ذہنی ذہنی کوفت اور پریشانی سے بچ سکیں
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :