ذرا سی مسکراہٹ پر مشرف سے سب کچھ لے سکتا تھا ،

ہمیشہ سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی،صدر زرداری

جمعہ 18 اگست 2017 15:55

ذرا سی مسکراہٹ پر مشرف سے سب کچھ لے سکتا تھا ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذرا سی مسکراہٹ پر مشرف سے سب کچھ لے سکتا تھا مگر ہمیشہ سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی ۔ نواز شریف عدالت کا فیصلہ مان کیوں نہین لیتی ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کے روز لاہور میں بلاول ہائوس کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیا ۔آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن جو بولتے ہیں وہی میری آواز ہے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے لئے جانا چاہتا تھا مگر میاں صاحب نے غیر سیاسی قوتوں کی خوشنودی کے لئے ملنے سے انکار کر دیا تھا ۔ 2013 میں آر اوز مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرتا تو بڑا بحران پیدا ہو جاتا ۔ لیکن میں ہمیشہ سیاسی قوتوں کے ساتھ کھڑا ہوا اور انہیں اکٹھا کرنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی جگہ پارلیمنٹ ہے کسی ایک شخص کو بچانے کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ نہیں کریں گے بہتر یہی ہے کہ نواز شریف عدالت کا فیصلہ مان لے ہم بھی تو ایک وزیر اعم کو ہٹا کر دوسرا لے آئے تھے مگر میاں صاحب کہتے ہیں کہ میں نہیں تو جمہوری عمنل بھی نہیں ۔

یہی سوچ ان کی خطرناک ہے جو جمہوریت کے لئے خطرہ ہے ۔ بہتر یہی ہے کہ نواز شریف عدالت کا فیصلہ تسلیم کریں اور جمہوری عمل کو چلنے دیں ۔

متعلقہ عنوان :