قومی صحت پروگرام پر پیشرفت قابل تحسین ہے،

دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے، وزیراعظم وزارت قومی صحت دوائوں کی رجسٹریشن اور قیمتوں سے متعلق پالیسی کو آسان بنائے، حکومت کاروبار میں اضافے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اجلاس میں گفتگو

جمعہ 18 اگست 2017 16:05

قومی صحت پروگرام پر پیشرفت قابل تحسین ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی صحت پروگرام پر پیشرفت قابل تحسین ہے، قومی صحت پروگرام کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے، وزارت قومی صحت دوائوں کی رجسٹریشن اور قیمتوں سے متعلق پالیسی کو آسان بنایا جائے، حکومت کاروبار میں اضافے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

ہفتہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں وزارت قومی صحت خدمات سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہدایت کی کہ قومی صحت پروگرام کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے، قومی صحت خدمات کی وزارت پروگرام کو وسعت دینے کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دے۔ دوائیوں کی رجسٹریشن اور قیمتوں سے متعلق پالیسی کو آسان بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جامع تجاویز کابینہ کے سامنے پیش اور ضروری قانون سازی کی جائیں، وزارت دوائوں کی رجسٹریشن اور قیمتوں کے تعین کے معاملے کا رڈ میپ دے، وزارت چوبیس گھنٹے میں روڈ میپ تشکیل دے، جس میں مقررہ شیڈول دیا گیا ہو، قومی صحت پروگرام پر پیش رفت قابل تحسین ہے، پروگرام کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے وزارت صوبوں سے قریبی رابطہ رکھے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ریگولیٹری پالیسیوں کے تحت عالمی و مقامی دوا ساز کمپنیوں کو سہولت ملنی چاہیے، حکومت کاروبار میں اضافے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، ریگولیٹر کا کام صارفین کا تحفظ اور کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ دو برس میں مختلف شعبوں میں جامع اصلاحات کی ہیں۔

گزشتہ دو برس میں جامع ڈرگ پرائسنگ پالیسی کا اجراء کیا گیا۔ وزیراعظم صحت پروگرام کا اجراء حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو وسعت دی گئی۔ پولیو کیسز میں نمایاں کمی، مہلک امراض کے علاج کا پروگرام کا اجراء کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں وزیراعظم قومی صحت پروگرام کا 26اضلاع میں اجراء کیا گیا۔ قومی صحت پروگرام کے پہلے مرحلے میں 30لاکھ خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔