اسلام آباد میں منشیات کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے،

تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی بند کروائی جائے، منشیات ہماری نوجوان نسل کو ناکارہ بنا رہی ہے‘ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی آئی جی اسلام آباد کو ہدایت

جمعہ 18 اگست 2017 16:05

اسلام آباد میں منشیات کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں منشیات کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے، تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی بند کروائی جائے، منشیات ہماری نوجوان نسل کو ناکارہ بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد میں منشیات کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے، تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی بند کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات ہماری نوجوان نسل کو ناکارہ بنا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :