بارسلونا دہشت گرد حملے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی ہے،

واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں‘ ترجمان دفتر خارجہ کی بار سلونا میں ہونے والے بزدلانہ حملے کی مذمت

جمعہ 18 اگست 2017 16:05

بارسلونا دہشت گرد حملے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بار سلونا میں ہونے والے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتا ہے، دہشت گرد حملے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی ہے، واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بار سلونا میں ہونے والے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتا ہے، دہشت گرد حملے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی ہے، واقع میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ میڈرڈ میں سفارتخانے کے مطابق کوئی پاکستانی جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا، بار سلونا اور میڈرڈ میں پاکستانی مشن نے معلوماتی مرکز قائم کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :