رضا ربانی آزاد دانشور اور چیئرمین سینیٹ ، اعتزاز احسن جو بولتے ہیں وہ میری آواز ہے‘آصف زرداری

گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی جگہ تو پارلیمنٹ ہے، کسی ایک شخص کو بچانے کیلئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے‘ہمیشہ سیاسی قوتوں کے ساتھ کھڑے ہوئے اور انہیں اکٹھا کرنے کی کوشش کی ، ذرا سا اشارہ دیتے تو جنرل مشرف سے سب کچھ لے سکتا تھا لیکن نواز شریف تو مشرف سے سمجھوتہ کرکے چلے گئے اور انہوں نے جیل کاٹی‘ نواز شریف کے بھائی کے انتقال پر ان کے پاس تعزیت کیلئے جانا چاہتا تھا لیکن انہوں نے تعزیت کیلئے بھی ملنے سے انکار کردیا تھا، انہوں نے غیر سیاسی قوتوں کو خوش کرنے کیلئے ملنے سے انکار کیا‘ سابق صدر کی لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

جمعہ 18 اگست 2017 16:08

رضا ربانی آزاد دانشور اور چیئرمین سینیٹ ، اعتزاز احسن جو بولتے ہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ رضا ربانی آزاد دانشور اور چیئرمین سینیٹ ہیں، اعتزاز احسن جو بولتے ہیں وہ میری آواز ہے‘ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی جگہ تو پارلیمنٹ ہے، کسی ایک شخص کو بچانے کیلئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے‘ہمیشہ سیاسی قوتوں کے ساتھ کھڑے ہوئے اور انہیں اکٹھا کرنے کی کوشش کی ، ذرا سا اشارہ دیتے تو جنرل مشرف سے سب کچھ لے سکتا تھا لیکن نواز شریف تو مشرف سے سمجھوتہ کرکے چلے گئے اور انہوں نے جیل کاٹی‘ نواز شریف کے بھائی کے انتقال پر ان کے پاس تعزیت کیلئے جانا چاہتا تھا لیکن انہوں نے تعزیت کیلئے بھی ملنے سے انکار کردیا تھا، انہوں نے غیر سیاسی قوتوں کو خوش کرنے کیلئے ملنے سے انکار کیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوری عمل کو چلنے دیا جائے عدالت نے فیصلہ کردیا تو فیصلے کو نواز شریف مان کیوں نہیں لیتے، ہم بھی تو ایک وزیر اعظم کو ہٹا کر دوسرا لے آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ رضا ربانی آزاد دانشور اور چیئرمین سینیٹ ہیں، اعتزاز احسن جو بولتے ہیں وہ میری آواز ہے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی جگہ تو پارلیمنٹ ہے، کسی ایک شخص کو بچانے کیلئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سیاسی قوتوں کے ساتھ کھڑے ہوئے اور انہیں اکٹھا کرنے کی کوشش کی ، ذرا سا اشارہ دیتے تو جنرل مشرف سے سب کچھ لے سکتا تھا لیکن نواز شریف تو مشرف سے سمجھوتہ کرکے چلے گئے اور انہوں نے جیل کاٹی۔