سعودی عرب، 40 منٹ تک دل کی دھڑکن بند رہنے کے بعد مریضہ زندگی کی طرف واپس لوٹ آئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 18 اگست 2017 15:43

سعودی عرب، 40 منٹ تک دل کی دھڑکن بند رہنے کے بعد مریضہ زندگی کی طرف واپس ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست2017ء) سعودی عرب کے شہر مدنیہ کے النصار ہسپتال میں ڈاکٹرزایک حاملہ عورت کو انتہازئی نازک حالت سے واپس زندگی کی طرف لے آئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے سعودی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ اس حاملہ عورت کو ہارٹ اسٹروک آیا تھا جسکی وجہ سے اس کے دل کی دھڑکن اور سانس بند ہو گئی تھی جس پر ایمرجنسی ٹیم نے عورت کو فورا سی پی آر سے علاج شروع کیا اور40 منٹ تک الیکٹرک شاکس دیتے رہنے کے بعد اسکی سانس واپس بحال ہوئی۔

ڈاکٹرزکی ٹیم عورت کی سانس بحال ہونے پر نہایت حیران بھی ہوئی اور خوش بھی۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ میڈیکل کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ کسی مریض کی سانس اتنے لمبے عرصے تک بند رہی ہو۔۔ انہوں نے مزید بتایا کی سانس بحال ہونے کے بعد عورت کو انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں رکھاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :