چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے چیئرمین نیب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

رضاربانی سے قمرزمان چوہدری کی ملاقات کاتاحال کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا،نیب میں تحقیقات کے دوران سینیٹراسحاق ڈارکی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے،چیئرمین سینیٹ سے اجازت ضروری ہے،ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 اگست 2017 15:46

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے چیئرمین نیب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اگست 2017ء ) : چیئرمین سینیٹ رضاربانی سے چیئرمین نیب نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے چیئرمین نیب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبرمیں ملاقات کی۔چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کیلئے چیئرمین نیب نے خود درخواست کی تھی۔ چیئرمین سینیٹ رضاربانی سے چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی ملاقات کا تاحال کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ملاقات سے سینیٹ حکام بھی لاعلم ہیں۔ واضح رہے نیب نے آج سابق وزیراعظم نوازشریف ،ان کے بچوں حسن، حسین اور مریم نوازاور اسحاق ڈارکوتحقیقات کے سلسلے میں طلب کررکھاتھا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے چیئرمین سینیٹ سے سینیٹراسحا ق ڈارسے تحقیقات کیلئے اجازت سمیت دیگرامورپرگفتگوکی ۔نیب میں تحقیقات کے دوران سینیٹراسحاق ڈارکی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔ تاہم اسحاق ڈارکے رکن سینیٹ ہونے کے باعث چیئرمین سینیٹ سے اس حوالے سے اجازت طلب کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :