چوہدری نثار اگر ن لیگ کے اندر مضبوط اپوزیشن بنا سکے تو سیاست کریں گے ورنہ مکمل خاموشی اختیار کر لیں گے‎

جمعہ 18 اگست 2017 16:28

چوہدری نثار اگر ن لیگ کے اندر مضبوط اپوزیشن بنا سکے تو سیاست کریں گے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست2017ء) چوہدری نثار ن لیگ کے لاڈلے رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں جن کے آئے روز اپنی ہی پارٹی سے مختلف امور پر اختلافات ہوتے رہتے ہیں اور وہ روٹھ کر بیٹھ جاتے ہیں جس کے بعد ہمیشہ شہباز شریف چوہدری نثار کو منانے جاتے ہیں اور چوہدری نثار نے ہمیشہ ان کی بات مانی ہے جس کی وجہ دونوں کے مابین گہری دوستی اور ایک جیسی پالیسیاں ہیں۔

نواز شریف کی نااہلی کے بعد چوہدری نثار نے اپنی وزارت سے استعفی دے دیا تھا اور سیاسست سے الگ ہونے کا عندیہ دیا تھا تاہم اب وہ کافی متحرک نظر آ رہے ہیں جس میں وہ نواز شریف کی پالیسیوں سے ناخوش نظر آ رہے ہیں جس میں بیگم کلثوم نواز کو این اے 120 کے ٹکٹ دینے کا معاملہ سمیت شہباز شریف کو وزارت عظمی سے دور رکھنا سمیت بہت سی وجوہات شامل ہیں ، چوہدری نثار نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور ریلی میں بھی شریک نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

کہا جا رہا ہے کہ چویدری نثار ن لیگ کے اندر ایک مضبوط اپوزیشن بنانے جا رہے ہیں جس کے بعد وہ نواز شریف کی پالیسیوں سے ٹکر لے سکیں گے اور انہیں اپنی پالیسیاں تبدیل کرنے پر مجبور کر سکیں گے اور اس مقصد میں ایسا سمجھا جا رہا ہے کہ شہباز شریف بھی ان کے ساتھ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پانامہ کے فیصلے کے بعدن لیگ میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اورنواز،نثارکے درمیان دراڑ گہری ہوگئی ،مسلم لیگ ن کا گزشتہ دنوں ایک اجلاس 25 سی 30 رہنماؤں اوردوسرا 10 سی 12 رہنماؤں کاالگ ہوا، جواس اختلاف کی شدت کوظاہرکرتاہے ۔

تاہم ایسا بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر چوہدری نثآر ن لیگ کے اندر مضبوط اپوزیشن بنا سکے تو سیاست کریں گے ورنہ مکمل خاموشی اختیار کر لیں گے اور کسی خاص وقت کا انتخاب کریں گے جب وہ میڈیا کے سامنے آکر اپنے اور نواز شریف کے مابین اختلافات کی وجہ اور ان وجوہات کے پیچھے موجود لوگوں کی نشاندہی کریں گے اور شاید یہ ان کی جانب سے اپنی آخری سیاسی پریس کانفرنس ہوگی جب تک نواز شریف ن لیگ کی پالیسیوں کو سنبھالیں گے۔ تاہم اگر شہباز شریف سامنے آ جاتے ہیں ن لیگ کے تمام معاملات سنبھال لیتے ہیں تو چوہدری نثار سیاست میں واپسی کا اعلان کریں گے۔‎