میرا کلثوم نواز سے نہیں پنجاب اور وفاقی حکومت سے مقابلہ ہے ‘ڈاکٹر یاسمین راشد

راج گڑھ کی عوام پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں ، پورے حلقہ میں گلیاں اور سیوریج کا برا حال ہے ‘میڈیا سے گفتگو

جمعہ 18 اگست 2017 16:42

میرا کلثوم نواز سے نہیں پنجاب اور وفاقی حکومت سے مقابلہ ہے ‘ڈاکٹر یاسمین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) تحریک انصاف کی این اے 120کی نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ میرا کلثوم نواز سے نہیں پنجاب اور وفاقی حکومت سے مقابلہ ہے ،نواز شریف جس حلقہ کو اپنا گڑھ کہتے ہے یہاں تو ہر آدھے گھنٹے بعد بجلی چلی جاتی ہے، الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ حلقہ کی ووٹر لسٹیں فراہم کی جائیں ، تحریک انصاف نے ہمیشہ حلقہ کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے ، راج گڑھ کی عوام پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں ، پورے حلقہ این اے 120 میں گلیاں اور سیوریج کا برا حال ہے ، نواز شریف نے جیتنے کے بعد حلقہ کا رخ ہی نہیں کیا اور نہ ہی ترقیاتی کام کروایا ہے عوام گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ یوسی 64ریوازگارڈن میں ڈور ٹو ڈور مہم کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمشید اقبال چیمہ، زبیر خان نیازی عندلیب عباس ، مسرت چیمہ، میجر ( ر) ساجد مہر تنویر ، چوہدری ارشد ر، رانا تنویر ، مرزا فیضان ، نواز جٹ ، اویس یونس ، شاہ زیب بٹ، چوہدری وسیم ، رانا اختر حسین ، سجاد کمانڈو سمیت دیگر کارکنان موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ حلقہ کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے حکومت نے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی ، حلقہ این اے 120لاہور کا پسماندہ ترین حلقہ ہے حکمرانوں نے عوا م کو بجلی ،پانی ، گیس، بیروزگاری اور مہنگائی کے تحفے دینے کے سواء کچھ نہیں کیا حلقہ کے عوام تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے۔بعد ازاں ڈاکٹر یاسمین راشد سے مرکزی انتخابی دفتر میں اربن لاہور سے پارٹی رہنما ولید اقبال یوسی 54اور پارٹی رہنما مہر واجد عظیم یوسی 55کی ٹیموں کے ہمراہ ملاقاتیں کی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ڈاکٹر یاسمین راشد نے ولید اقبال کو یوسی 54اور مہر واجد عظیم کو یوسی 55 ہیڈکی ذمہ داریاں سونپی ، جو کہ انتخابی مہم کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔