وزیراعلیٰ ہاؤس احتجاج کیس ،

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کی عدم گرفتاری پرعدالت کا اظہار برہمی عدالت نے مقدمے میں نامزد مفرور ملزمان خالد مقبول صدیقی ،امین الحق اوراسلم آفریدی کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

جمعہ 18 اگست 2017 16:42

وزیراعلیٰ ہاؤس احتجاج کیس ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) مقامی عدالت نے وزیراعلی ہائوس پر احتجاج کرنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں پانی کی بندش کے خلاف وزیر اعلی ہائوس پر احتجاج کرنے کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں پر دفعہ 144 کی خلاف وزری کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم پولیس کی جانب سے ملزمان کی عدم گرفتاری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور مقدمے میں نامزد مفرور ملزمان خالد مقبول صدیقی ،امین الحق اوراسلم آفریدی کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

مقامی عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے، کیس کی مزید سماعت اکیس ستمبر کو ہوگی۔