کراچی ،سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی شہید پولیس اہلکار رحمت اللہ کی نماز جنازہ میں شرکت

جمعہ 18 اگست 2017 16:44

کراچی ،سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی شہید پولیس اہلکار رحمت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) کراچی کے علاقے تھانہ فیروزآباد کی حدود ٹیپوسلطان روڈ پر پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل رحمت اللہ کی نمازجنازہ میں سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شہید رحمت اللہ کا تعلق عمرکوٹ سے تھا ۔بعد ازاں شہید پولیس اہلکار کا جسدخاکی تدفین کے لیے عمر کوٹ روانہ کردیا گیا ۔