گزشتہ سوا سال سے کہانی سن رہے ہیں کہ ناجائز اثاثے بنائے،

کرپشن کی منی لانڈرنگ کی مگر بعد میں تو ایک اقامہ نکلا، قوم بار بار یہ کہانی نہیں سنے گی، ڈیڑھ سال میں ہمیں انصاف نہیں ملا، آگے ملے گایا نہیں، یہ بڑا سوال ہے، اس سوال کے جواب کے بعد ہی کہیں اور پیش ہونا چاہیے،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

جمعہ 18 اگست 2017 17:11

گزشتہ سوا سال سے کہانی سن رہے ہیں کہ ناجائز اثاثے بنائے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پچھلے سوا سال سے کہانی سن رہے ہیں کہ ناجائز اثاثے بنائے، کرپشن کی منی لانڈرنگ کی مگر بعد میں تو ایک اقامہ نکلا، قوم بار بار یہ کہانی نہیں سنے گی، ڈیڑھ سال میں ہمیں انصاف نہیں ملا، آگے ملے گایا نہیں، یہ بڑا سوال ہے، اس سوال کے جواب کے بعد ہی کہیں اور پیش ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اس طرح لگ رہا تھا کہ فواد چوہدری سپریم کورٹ اور نیب کو مشورے دے رہے ہیں، پہلے سوا سال سے یہ کہانی سن رہے ہیں کہ ناجائز اثاثے بنانے ، کرپشن کی منی لانڈرنگ کی مگر بعد میں تو ایک اقامہ نکلا ہے، قوم بار بار یہ کہانی نہیں سنے گی۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کا غلط استعمال ثابت ہوا نہ کوئی کرپشن ثابت ہوئی، ثابت کچھ نہ ہوا تو ایک اقامہ نکلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیژھ سال میں ہمیں انصاف نہیں ملا، آگے ملے گا یا نہیں ، یہ بڑا سوال ہے، اس سوال کے جواب کے بعد ہی کہیں اور پیش ہونا چاہیے۔