لاہورہائیکورٹ میں نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 اگست 2017 17:01

لاہورہائیکورٹ میں نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اگست 2017ء ) : لاہورہائیکورٹ میں نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قراردے دی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے فیصلے میں نااہلی کے بعد سپریم کورٹ پر تنقید کررہے ہیں۔جس کے باعث نوازشریف توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔ تاہم عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔ ذرائع کے مطابق عدالت میں وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نصرمرزاپیش ہوئے۔