Live Updates

نوازشریف نے آج نوٹس کابہانہ بنایا،کل بیماری پرسوں کوئی اوربہانہ بنائیں گے،قمرزمان کائرہ

دیکھیں گے کب تک تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں،پیپلزپارٹی میں کوئی مائنس ون نہیں، یوتھ اور ایجنسیاں عمران خان سے مایوس ہیں۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 اگست 2017 18:01

نوازشریف نے آج نوٹس کابہانہ بنایا،کل بیماری پرسوں کوئی اوربہانہ بنائیں ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اگست 2017ء ) : پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرقمرزمان کائزہ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے آج نوٹس کا بہانہ بنایا، کل بیماری پرسوں کوئی اوربہانہ بنائیں گے، دیکھیں گے کب تک تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں، پیپلزپارٹی میں کوئی مائنس ون نہیں، یوتھ اور ایجنسیاں عمران خان سے مایوس ہیں۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے تمام الیکشن ایجنسیوں کی مدد سے جیتے۔

انہوں نے کہاکہ شریف خاندان آج نیب میں پیش نہیں ہوا۔میاں صاحب کہتے نوٹس نہیں ملا،کل بیماری اورپرسوں کوئی اوربہانہ ہوگا، دیکھیں گے کہ تاخیری حربے کب تک استعمال کیے جاتے ہیں۔نظرثانی میں اسٹے نہیں ملتا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کوان کے کیے کی سزاملی،اورحکومت سے الگ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

نظام کوکچھ نہیں ہورہاسب ٹھیک جارہاہے۔ماضی میں اے آرڈی نے نوازشریف کورہاکروانے کی کوشش کی لیکن میاں صاحب قوم کی پیٹھ میں چھراگھونپ کربیرون ملک چلے گئے۔

انہوں نے کہاکہ ووٹ کاتقدس پامال کرنے والوں میں نوازشریف بھی شامل ہیں۔قمرزمان کائزہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں کوئی مائنس ون نہیں،آصف زرداری اور بلاول بھٹوایک ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی یوتھ اور ایجنسیاں عمران خان سے مایوس ہیں۔عمران خان باربارپیپلزپارٹی پرالزامات لگارہے ہیں۔عمران خان پرجوالزامات ہیں پہلے وہ انہیں بھگت لیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات