Live Updates

نواز شریف ایجنسیوں کی وجہ سے الیکشن جیتتے رہے، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،ایک وزیراعظم گیا دوسرا آ گیا، نواز شریف پہلے سے عدلیہ کی توہین کر رہے تھے، عمران خان پہلے خود پر لگنے والے الزامات تو بھگت لیں، محمود خان اچکزئی کی تقریرمیں کچھ نیا نہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 18 اگست 2017 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ایجنسیوں کی وجہ سے الیکشن جیتتے رہے، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،ایک وزیراعظم گیا دوسرا آ گیا، نواز شریف پہلے سے عدلیہ کی توہین کر رہے تھے، عمران خان پہلے خود پر لگنے والے الزامات تو بھگت لیں، محمود خان اچکزئی کی تقریرمیں کچھ نیا نہیں۔

وہ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ قمر زمان کائہ نے کہا کہ میاں نواز شریف صاحب آج نیب میں پیش نہیں ہوئے، تاخیری حربے کب تک چلیں گے، میاں صاحب ایجنسیوں کی وجہ سے الیکشن جیتتے رہے، اب وہ قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے، نواز شریف نے ہمیشہ ہمارا مینڈیٹ چرایا ہے، انہوں نے ساری زندگی ووٹ کا تقدس نہیں کیا۔

(جاری ہے)

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان صاحب پہلے خود پر لگنے والے الزامات تو بھگت لیں، پاکستان کی یوتھ خان صاحب سے بیزار ہے، عمران خان کے ساتھ الزامات لگانے والے لوگ ہیں، پیپلز پارٹی کے ساتھ مائنس ون نہیں چل سکتا، نواز شریف پہلے سے عدلیہ کی توہین کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نیب میں پیش ہونا پڑے گا، نواز شریف اگر اقتدار میں ہیں تو سب ٹھیک نہیں تو سب غلط ہے، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ایک وزیراعظم گیا دوسرا آ گیا ، کسی نے نظام کو نہیں چھیڑا، فیصلہ نہ آتا تو سب اچھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ان کی غلط بیانی کی وجہ سے ہٹایا گیا، ہم نے جو جمہوریت کی بنیاد رکھی وہ جاری و ساری ہے، پانامہ کیس پر پاکستان تحریک انصاف الگ الگ ہوتی تھی، پیپلز پارٹی ایک موقف پر ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم تمام سیاسی قوتوں کو ملا کر پالیسیاں بناتے ہیں، پیپلز پارٹی عوام کے پاس اپنا منشور لے کر جائے گی، محمود خان اچکزئی کی تقریر میں کچھ نیا نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات