حج فلائٹ آپریشن آخری مراحل میں داخل ، سرکاری سکیم کے تحت 79ہزار770جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت40 ہزار 759عازمین سعودی عرب پہنچے ، عازمین کو سرکاری سکیم کے تحت رہائش ودیگر سہولیات فراہم رکدی گئی ، وزارت مذہبی امور

جمعہ 18 اگست 2017 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) حج فلائٹ آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ، سرکاری سکیم کے تحت 79ہزار770جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت40 ہزار 759عازمین سعودی عرب پہنچے ، عازمین کو سرکاری سکیم کے تحت رہائش ودیگر سہولیات فراہم رکدی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزارت مذہبی امور کے مطابق ایک لاکھ20ہزار529حجاز مقدس پہنچ گئے ۔ سرکاری سکیم کے تحت 79ہزار770عازمین سعودی عرب پہنچے پرائیویٹ سکیم کے تحت40 ہزار 759عازمین سعودی عرب پہنچی ۔عازمین کو سرکاری سکیم کے تحت رہائش ودیگر سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ۔