حکومت مخالف گانے بنانے والے شوبز فنکاروں کے خلاف3مقدمات درج

حکومتی کے ماتحت انٹیلی جنس اداروں نے شوبز فنکاروں کی حکومت اور سیاسی مخالف سر گر میوں کی بھی مانٹیر نگ شروع کردی ‘سوشل میڈ یا پر حکومت مخالف پوسٹ لگانیوالے شوبز فنکاروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائیگا ‘مقدمات گر فتاریوں کے بعد اوپن کے جائیں گے ‘ذرائع

جمعہ 18 اگست 2017 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) حکومت مخالف گانے بنانے اور گانیوالے شوبز فنکاروں کے خلاف3مقدمات درج جبکہ حکومتی کے ماتحت انٹیلی جنس اداروں نے شوبز فنکاروں کی حکومت اور سیاسی مخالف سر گر میوں کی بھی مانٹیر نگ شروع کردی ‘سوشل میڈ یا پر حکومت مخالف پوسٹ لگانیوالے شوبز فنکاروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قوال شیر میاں داد کے منیجر اور شاعر قیصر ندیم گڈو‘قوال شیر میاں داد‘ سابق اداکارہ کرن کے شوہر اور واپڈا ٹاون کے رہائشی اداکار ببو رانا، گلوکار ملکو، گلوکارہ شگفتہ اعوان عرف زیبی‘ڈی جے ولی سن ساونڈ ریکارڈسٹ، میوزیشنز اور سٹوڈیو مالکان کے خلاف تین مقدمات درج ہوچکے ہیں جن میں ایک مقدمہ ایف آئی اے اور دو مقدمات لاہور کے تھانوں میں درج کر کے ایف آئی آر سیل کر دی گئی ہیں جوان فنکاروں کی گرفتاری عمل میں آنے کے بعد اوپن کی جائیں گی ترجمان حکومت پنجاب کی مدعیت میں درج مقدمات میں موقف اختیار کیا گیا ہے مذکورہ فنکاروں نے پی ٹی آئی اور دیگر مخالفین کے ایما پر ن لیگ اور حکومت مخالف گیت بنائے ہیں اور حکومت کو بغیر کسی ثبوت کے بدنام کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :