نواز لیگ نے سرکاری نوکریوں میں اقلیتوں کا کوٹہ بڑھانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

جمعہ 18 اگست 2017 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اقلیتوں کا اسمبلیوں اور سرکاری نوکریوں میں کوٹہ بڑھانے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

اقلیتوں کا قیام پاکستان اورتکمیل پاکستان میں اہم کردار ہے ۔ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔لہذا یہ ایوان وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ اسمبلیوں میں اقلیتوں کا کوٹہ بڑھایا جائے اور سرکاری نوکریوں میں بھی ان کا کوٹہ بڑھایا جائے۔