خیبرایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے مقامی صحافی کوتشددبنانے کیخلاف صحافی سراپااحتجاج بن گئے

جمعہ 18 اگست 2017 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) خیبرایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے مقامی صحافی کوتشددبنانے کے خلاف پشاور کی صحافی برادری بھی سراپااحتجاج بن گئے اس سلسلے میں پشاورپریس کلب اورخیبریونین آف جرنلسٹس نے خیبرایجنسی کے انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا پریس کلب کے باہرہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شہاب الدین،فنانس سیکرٹری عزیز بونیری کررہے تھے جبکہ مظاہرے میں کثیرتعدادمیں صحافیوں نے شرکت کی جنہوں نے خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے اور بین الاقوامی ادارے سے کام کرنے والے صحافی شاہین آفریدی پرپولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکاروں کی جانب سے بلاوجہ تشددکی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ آئے روزصحافیوں کیساتھ اس قسم کے واقعات رونماہورہے ہیں لیکن حکومت نے تاحال کسی بھی واقعے میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی نہیں کی جوقابل افسوس ہے شہاب الدین نے کہاکہ ہم قلم کے مزدورہے اورحق کیلئے آوازاٹھاناہمارافرض ہے جسے ہرصورت نبھاتے رہیں گے حق اور سچ کاساتھ دیتے رہیں گے اوراس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگی.انہوں نے واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیااورواضح کیاکہ اگران کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی توپی اے خیبرہاؤس کے سامنے دھرنادیاجائے گا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :