وزارت مذہبی امور کے زیراہتما م تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی

جمعہ 18 اگست 2017 20:31

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ علوم اسلامیہ اور وزارت مذہبی امور کے زیراہتما م تین روزہ ورکشاپ کے آخری دن کی تقریب میں متعدد نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی․ ’’ قومی ٹریننگ ورکشاپ انسانی حقوق کا تحفظ اور تنازعات کے حل میں اساتذہ کا کردار ‘‘ پر ہونے والی ورکشاپ میں ممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی ، ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر ضیاء الحق ، قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر بشیراحمد چوہدری ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد اشرف خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہاکہ انسانی حقوق کے تحفظ کی اس تقریب میں تمام سوچ سے تعلق رکھنے والے افراد کا اکٹھا ہونا ایک معجزہ ہے ․ علماء اسلام کا اثاثہ ہیں انہو ںنے مزید کہاکہ مسلمانوں کو اسلا م کا علم حاصل کرنا چاہیے تاکہ بہتر مسلمان بن سکیں․ شہریار آفریدی نے کہاکہ چرچ آف لندن اور چرچ آف روم کی طرح ہمارے مدارس پر بھی فنڈز خرچ ہونے چاہیں․ تاکہ بچوں کو اچھی تعلیم میسر آسکی․ شہریار آفریدی نے کہاکہ ماں ، بیوی ، بیٹی اور بہن دنیا میں اہم ترین رشتے ہیں جن کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیی․ انہو ںنے مزید کہاکہ اگر ہم نے اقتدار ان لوگوں کے ہاتھ میں دے دیا جن کو اسلام اور قانون کا علم نہیں پھر کیا بنے گا اس ملک کا․ خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہاکہ اپنے اہل و عیال کے ہوتے ہوئے بھی ایک فوجی بارڈر پر ملک و قوم کی حفاظت کے لیے گولی کے سامنے اپنا سینہ رکھتا ہی․ جس کی تنخواہ شاید ۰۴ ہزارسے بھی کم ہی․ انہوں نے قول و فعل میں تضاد کو ختم کرنے اور رشتوں کی عزت کرنے پر زور دیا․ اس موقعہ پر قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹربشیر احمد چوہدری نے کہاکہ انسانی حقوق کے تحفظ پر ورکشاپ کروانا حکومت کی بہترین کاوش ہے اور اس طرح کی ورکشاپ کا انعقاد دوسری یونیورسٹیوں میں بھی ہونا چاہیی․ اور تعلیمی اداروں سے جانے والی سفارشات کا جائزہ لے کر ان پر پالیسیاں بنانی چاہیں تاکہ معاشرے کے مسائل کم ہوسکیں․ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہاکہ پاکستان کی کامیابی اسلام کی کامیابی ہے ہمارے پاس ناکامی کا کوئی آپشن نہیں ہی․ انہوں نے مزید کہاکہ مغربی ممالک میں تھنک ٹینک تاریخ سے سیکھتے ہیں لیکن اس طرح کی روایات مسلم معاشروں میں نہیں ہیں․ اور فکری سوچ کا فقدان ہی․ اس موقعہ پر چیئرمین علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنے طلباء کو پاکستانی بنائیں․ آپ ﷺ نے ہمیں امت خیر بنایا تھا․ ہمارے وجود اور عمل سے سب کو خیر ملنی چاہیی․ ․ ہمیں ملک کی بہتری کے لیے محنت کرنا ہوگی․ ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر نے بھی خطاب کیا․ اس موقعہ پر شرکاء میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں․ تقریب میں وزارت دفاع و مذہبی امور کے افراد نے بھی شرکت کی․

متعلقہ عنوان :