مصر ، دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ،54 زخمی

جمعہ 18 اگست 2017 20:32

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) مصر میں دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ چون زخمی ہو گئے ۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ مصر کے شہر سویز کی شاہراہ پر اسوقت پیش آٰ ٰٓ ٰٓیا جب ایک مسافر بس سامنے سے آنیوالی دوسری بس سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

(جاری ہے)

جسکے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہلاک جبکہ چون زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :