نئے ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ نہ دینے کیخلاف دائر درخواست پر وزارت مذہبی امور اور دیگر فریقین سے 22 اگست تک جواب طلب

جمعہ 18 اگست 2017 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے نئے ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ نہ دینے کیخلاف دائر درخواست پر وزارت مذہبی امور اور دیگر فریقین سے 22 اگست تک جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواستگزار وکیل ایڈووکیٹ معظم علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ حج پالیسی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی عمل درآمد نہیں کیا جارہا درخواست گزار کے مطابق حج پالیسی کے مطابق نئے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ نہیں دیا گیا حالانکہ سپریم کورٹ نے بھی نئے ٹورآپریٹرز کو 10فیصد کوٹہ دینے کا حکم دیا تھا، درخواستگزار وکیل نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے پالیسی اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا، عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کوحج پالیسی پر عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے نئے حج ٹورآپریٹرز کو کوٹہ دینے کے احکامات جاری کرے، جس پر عدالت نے وفاقی وزارت حج کو 22اگست کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :