ٹوبہ ٹیک سنگھ، قمر الزماں کائرہ چنیوٹ میں بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب جلسہ عام کے انعقاد پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی کاوشوں کو سراہا

ہزاروں کارکنوں کا قافلہ ثابت کیا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میںپیپلز پارٹی منظم و مضبوط اور اسکے جیالے سیاسی طور پر بیدار ہیں،قمر الزماں کائرہ

جمعہ 18 اگست 2017 20:33

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزماں کائرہ نے چنیوٹ میں بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب جلسہ عام کے انعقاد پر پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کے دیگر رہنمائوں کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ضلعی صدر محترمہ نیلم جبار چوہدری کی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نیلم جبار چوہدری نے ٹوبہ سے ہزاروں کارکنوں کا قافلہ چنیوٹ لیجا کر ثابت کیا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاکستان پیپلز پارٹی منظم و مضبوط اور اسکے جیالے سیاسی طور پر بیدار ہیں ،انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت مقامی قیادت کے مشورے سے ضلع بھر کی تمام نشستوں سے مضبوط امیدواروں کو ٹکٹ دے گی ،اس موقع پر سابق صوبائی وزیر مال حاجی محمد اسحاق اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ،قمر الزماں کائرہ نے کامیاب جلسہ عام کے انعقاد پر نیلم جبار چوہدری و دیگر کو مبارکباد دی ،جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما لالہ محمد اقبال ،میاں زاہد پرویز ،چوہدری مظہر اقبال کاہلوں اور دیگر نے بھی چنیوٹ میں بلاول بھٹو کے کامیاب جلسہ عام کے انعقاد پر محترمہ نیلم جبار چوہدری کو مبارکباد پیش کی ،انہوں نے کہا کہ محترمہ نیلم جبار چوہدری کی قیادت میں ضلع بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے فعال ہے ۔