فلاحی پلاٹ پر کمرشل بلڈنگ کی تعمیر کے خلاف دائر درخواست پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر فریقین سے 20ستمبر تک جواب طلب کر لیا

سندھ ہائی کورٹ میں دو رکنی بینچ نے گلشن اقبال میں چاندنی سینما کی زمین پر کمرشل بلڈنگ کی تعمیر کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت کی

جمعہ 18 اگست 2017 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے فلاحی پلاٹ پر کمرشل بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف دائر درخواست پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20ستمبر تک جواب طلب کرلیا ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے گلشن اقبال میں چاندنی سینما کی زمین پر کمرشل بلڈنگ کی تعمیر کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فلاحی پلاٹ پر کمرشل بلڈنگ کی تعمیر غیر قانونی ہے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام کی ملی بھگت سے عمارت کی تعمیر جاری ہے ۔ عدالت عالیہ غیر قانونی تعمیر کو روکنے کے لیے حکم صادر فرمائے۔عدالت نے ناظر سندھ ہائی کورٹ کو زیر تعمیر عمارت کے معائنے کی ہدایت کے ساتھ آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرانے ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔#