حج اسلامی اتحاد واتفاق اور اخوت کا پیغام ہے،ڈاکٹرراغب حسین نعیمی

جمعہ 18 اگست 2017 20:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ حج اتحاد واتفاق اوراسلامی اخوت کا پیغام ہے۔ فریضہ حج ہر قسم کی نفسانی خواہشات کو قربان اور آپس میں متحد رہنے کا درس دیتاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز جمعة المبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ احرام باندھنا، عرفات میں ٹھہرنا اور طواف زیارت مزدلفہ میں ٹھہرنا، صفا و مروہ کی سعی کرنا ، جمروں پر کنکریاں مارنا، طواف کرنا اورحلق کرواناودیگراحکامات کونہایت احتیاط سے اداکیاجائے۔احرام باندھنے کے بعدخوشبو لگانا، بالوں یا ناخنوں کو کاٹنا، سر کو کپڑے سے ڈھانکنا، شکار کرنا، مباشرت یا جماع کرنا، نکاح کرنا، سلے ہوئے کپڑے پہننامنع ہے۔

انہوں نے حج کی حکمتوں پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اسلام میں ایثار و قربانی قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہیں۔ تمام عبادات میں مالی قربانی ہے یا جسمانی اور حج ایسا فریضہ ہے جو مالی اور بدنی قربانیاں چاہتا ہے۔ فریضہ حج میں اسلامی مساوات کا نقشہ جس حسین انداز میں پیش کیا گیا ہے، دنیا بھر کے ادیان ، مذاہب اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہیں۔

متعلقہ عنوان :