موٹروے پولیس نے اگست کے پہلے 15 یوم میں موٹرویز اور ہائی ویز پر34165 گاڑیوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو مدد فراہم کی

جمعہ 18 اگست 2017 20:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے اگست 2017ء کے پہلے 15 یوم میں موٹرویز اور ہائی ویز پر34165 گاڑیوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو مدد فراہم کی۔ موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات کی خصوصی ہدایت پر عوام میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے موٹروے پولیس کے مختلف زونز میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو عوام اور روڈ یوزرز میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

اگست 2017ء کی پہلے 15 روزہ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق موٹروے پولیس کے افسران نے موٹرویز اور ہائی ویز پر34165روڈ یوزرزکو مدد فراہم کی جبکہ435211روڈ یوزرز کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی طور پر بریف کیا گیا جبکہ مختلف زونز میں عوام میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے یکم سے 15 اگست 2017کی پندرہ روزہ روڈ سیفٹی مہم کے دوران12روڈ سیفٹی سیمینارز ،11روڈ سیفٹی ورکشاپس اور 05 روڈ سیفٹی واکز کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران تمام زونز میں عوام میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ریڈ یو پروگرامز ، روڈ سیفٹی ورکشاپس ، روڈ سیفٹی سیمینارز اور روڈ سیفٹی واکز کاباقاعدگی سے اہتمام کر رہی ہے جو عوامی حلقوں میں خصوصی طور پر سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :