نوازشریف (آج) ریلی کے دوران لالہ موسیٰ میں گاڑی تلے کچل کر جاں بحق ہونے والے بچے کے گھر جائیں گے

جمعہ 18 اگست 2017 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف (آج) اسلام آباد سے لاہور ریلی کے دوران گجرات کے علاقے لالہ موسیٰ میں سکواڈ کی گاڑی تلے کچل کر جاں بحق ہونے والے بچے کے گھر جائیں گے ، وہ وزیرآباد کا بھی دورہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو نوازشریف ریلی کے دوران جاں بحق ہونے والے بچے کے گھر جائیں گے اور اہل خانہ سے تعزیت کریں گے ۔ وہ وزیرآبادبھی جائیں گے ،25اگست کو ایوان اقبال میں مسلم لیگ لائرز ونگ کی تقریب ہوگی جس میں نوازشریف مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے ۔