طیب اردوان نے انگیلا مرکل کو ترکی کی دشمن قرار دے دیا

طیب اردوان نے جرمنی میں مقیم ترک شہریوں سے انگیلا کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل کر دی

جمعہ 18 اگست 2017 23:04

استبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) طیب اردوان اور انگیلا مرکل کے اختلافات بڑھتے بڑھتے دشمنی تک پہنچ گئے، ترک صدر نے جرمن چانسلر کو ترکی کی دشمن قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

طیب اردوان نے جرمنی میں مقیم ترک شہریوں سے جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ترکی میں گزشتہ سال کی ناکام بغاوت کے بعد ہونے والی گرفتاروں پر جرمن نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا جس کے باعث انقرہ اور برلن کے تعلقات میں سرد مہری آ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :