پاکستان کسٹمز سکھر کی کاروائیاں، تین نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، گٹکا، پان پراگ غیرملکی سگریٹس اور دیگر اشیاء قبضہ میںلے لیں

جمعہ 18 اگست 2017 23:07

سکھر۔ 18اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان کسٹمز سکھر کے عملے نے مختلف کاروائیوں کے دوران تین نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، گٹکا، پان پراگ غیرملکی سگریٹس، اور دیگر اشیاء قبضہ میںلے لیں، پاکستان کسٹمز سندھ کے چیف کلیکٹر منظور حسین میمن کی ہدایت کے تحت غیر قانونیاشیاء کی اسمگلنگ روک تھام کی کوششوں کے تسلسل میں کمشنر کسٹمز سکھرریجن کے عملہ نے گزشتہ تین ایام کے دوران مختلف چیک پوسٹو ں پر کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے کے بغیر ملک لائی جانے والی تین لگزری گاڑیوں کو ضبط کر لیا ،جبکہ کوئٹہ سے پنجاب کے شہر صادق آباد جانیوالی ایک مسافر کوچ پر چھاپہ مار کر غیر قانونی اشیاء اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کسٹمز کے زرائع نے بتایاہیکہ کوچ کے خفیہ خانوں میںبڑی مقدار میںغیر ملکی سگریٹس ، گٹکا، پان پراگ چھائے گئے تھے،جنہیں صادق آباد لیجایا جا رہا تھا، کسٹم زرائع کے مطابق کاروائیوںکے دوران ضبط کیے گئے سامان کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :