مصر میں رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی ویب سائٹ بند

ہفتہ 19 اگست 2017 10:20

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) مصری حکومت نے ذرائع ابلاغ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی گروپ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرزکی ویب سائٹ پر اپنے ملک میں پابندی عائد کر دی ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق مصری حکومت کی طرف سے تاحال اس پیش رفت کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے جاری کردہ اس گروپ کے بیان میں مصری فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور اس کی وجہ بھی پوچھی گئی ہے۔ ’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ کے مطابق مصر میں اٴْس کی ویب سائٹ پر گزشتہ پیر سے پابندی عائد ہے۔ علاوہ ازیں مصر میں 135 ویب سائٹس بند کر دی گئی ہیں۔مصری حکومت نے چوبیس مئی سے متعدد خبری ویب سائٹس اور انتہا پسند پلیٹ فارمز کو بند کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :